Thursday, January 18, 2018

Roots of extremism Gapes & Strengths: What is missing? Radio Talk


Roots of extremism

Gapes & Strengths:

What is missing?

Radio Talk


The Radio Show was recorded at January 4rth 2018. AshfaqSaleem Mirza & Nain Sukh were guests and in this discussion participants tried to explore different shades of extremism along with compromises and its impact.  
News of Program 
http://www.wichaar.com/news/118/ARTICLE/33818/2018-01-19.html


۔اج پاکستان وچ کوئی ایک ادارہ ایسا نہیں جتھے مذہبی انتہاپسندیاں کسے نہ کسے چکل وچ نہ ہون۔انتشاری صورتحال کسے ک پاسے توں نہیں آندی۔ ایہہ ہو رہیا ہے تے اسی بھگت رہے ہاں۔انتہاپسندیاں دی بہوں ساری شکلاں نیں اج ساڈے آل دوال۔اک سہمی ہوئی اکثریت اوس دا حصہ بن چکی ہے۔انتہاپسند قوم پرستیاں تے انتہا پسند مذہبیتاں اکو سکے دے دو رخ نیں




Video Clip of Radio Program
https://www.facebook.com/aamirr/videos/10155526926394032/


Complete Recording of Radio Show
https://vocaroo.com/i/s1zkxVY63TDI

Friday, January 12, 2018

Sex trafficking with Children: A lucrative، multi billionaire dollar business in the world




Sex trafficking with Children: A lucrative، multi billionaire dollar  business in the world  

Read the latest news first
http://www.wichaar.com/news/117/ARTICLE/33804/2018-01-13.html

Pornographic videos of sex with children is a huge, lucrative business and if you check the news you will find it not only in #US but also in #SouthAsia. In 2015 a sandal was  published in media and city was same Qasoor.
The pedophile gang is said to have sold thousands of copies of videos showing young boys and girls being raped, and of children being forced to molest other children

just check news regarding Sex trafficking with Children

A former Maryland teaching assistant has been indicted on 270 child sex charges

The suspect, Deonte Carraway, 22, of Glenarden, Maryland, was charged by a grand jury in the Washington suburb of Prince George's County, prosecutors said in a brief statement. The indictment is far larger than the six original charges filed against Carraway in February.

A skit against children sex trafficking in India

84 CHILDREN RESCUED FROM SEX TRAFFICKING in US
The media has been silent about a massive human trafficking ring in Florida that was recently busted, resulting in the arrest of over 250 people including police and doctors.
The children trapped in Bangladesh's brothel village – video

people in Pakistan did not know what were the findings in 2015 Qasoor case yet no network found and on top of it court sentenced one or two people and rest got bail. Recently case of Zainab once again alert all. But during last two years why government, court, media and opposition remained silent? is the mafia behind it very strong? Still media is not raising questions about the network. 

Sunday, January 7, 2018

Ajit Singh Biography : Untold History of Punjabi Struggle against RAJ Part 1

Ajit Singh Biography

Untold History of Punjabi Struggle against RAJ-Part 1

Without Knowing all the shades of #Punjabi struggle it is not possible to understand gapes in our#narrative . Sardar Ajit Singh was symbol of struggle and he narrated well in his autobiography published in 1984 first time by Gitanjali Publishing House LajpatNagar, New Delhi. Bharat. 
Unfortunately, thanks to post 9/11 narratives, it is out of fashion to remember revolutionary struggle under the narrative of De-Radicalization campaigns. It threaten largely all types of Anti-colonial narratives without understanding reference to the context largely. We are not trying to redefine it but some of us want to putt all anti-colonial struggle narrative in a dustbin. It may suit many colonial apologists in many ways. But question remain there that what options we had in colonial societies and how it will justify to analysis all colonial history with  post 9/11 narratives? Recently a friend Advocate Khalid Mahmood (Pen name #Nainsukh masterly wrote 6 stories in a book Aye Puray Di Wah (The East Wind Comes) in which at least in 4 biographical short stories you will find reflections & shades of struggle as well as trends of colonial times in #British #India. 
Sardar Ajit Singh born in late 19th century and participated in famous yet forgotten anti-colonial Punjabi movement Pagri Sanbhal Jatta of 1906-7 and after released from #Burma (#MandalyJail) he went adjacent #Iran and met with #YoungPersians and here he started to learn new realities. He understood why #Turkey, #Iran, #Afghanistan & #IndianSubcontinent are one in struggle against #Raj. Will further write about it soon, now you read part 1 and its context too.

    پنجاب دی تواریخ بارے گھپے وادھو کہ پنجاب دا بیانیہ جے کوڑ ہوئے گا تاں پنجابی اداریاں،جتھے بندیاں،ایوارڈاں اتے میلیاں دی کہانی وی توڑ چڑھن دی تھاں چکری سلسلیاں وچ گواچی رہ سی۔چنگے بھلے سوجھوان پھلیکے پئے نیں اتے پادشاہواں اتے انگریزاں دے پھیلائے بیانیے وادھو۔سردار اجیت سنگھ دی انقلابی کہانی داایہہ لڑی وار سلسلہ تاں مارے شروع کر رہے ہاں پئی گواچی پنجابی لہر بارے جھات پائی جا سکے۔مشہور پنجابی انقلابی بھگت سنگھ ہوری اجیت دے سگے بھرا دے پتر سن۔پنجاب دی تواریخ وچ بہوں رنگ، کہ پنجاب تے انگریزاں دے قبضیاں توں 20ویں صدی دے آل دوال کوکا لہر، پگڑی سنھبال جٹا،غدر لہرآریا سماجی لہر،گردوارہ لہر،ریشمی رومال لہر،رولٹ ایکٹ مخالف لہر،جلیانوالہ قتلام خلاف لہر،خلافت، ہجرت،کانگرس، بنئیے خلاف لہر،یونینسٹ پارٹی،56فیصدی لہر، احرار،مسلم لیگ،اکالی سنے بہوں کجھ ہوندا رہیا اتے ایس سب بارے جانن بعدوں ہی اجوکے پنجاب بارے پوری گل ہو سکدی ہے۔وچار فورم پنجاب دی تواریخ اتے رہتل بارے لکھتاں وی چھاپے گا اتے اکٹھ وی کرے گا۔

Link of the Part 1, published in Wichaar

Saturday, January 6, 2018

Asghar Khan: Profession, Politics, Life, achievements & Gapes..let us Revisit

Asghar Khan: Profession, Politics, Life, achievements & Gapes..Let us Revisit 

We love to analysis things & personalities in Black & White and even some of our intellectuals often ignore gray areas and it is the prime issue in many ways. We often love to accuse others and many of us often remain silent that encourage retreat from rationality. Rational analysis always helps to avoid pride & prejudices largely. Read the article yourself.   Link of the article published in Dawn Blog

https://www.dawnnews.tv/news/1071195/06jan2018-asghar-khan-lajawab-muntazim-riyasati-policies-ke-naaqid-magar-awami-siyasat-se-nabalad-aamir-riaz-fp-bm

عامر ریاض

لاجواب منتظم،فوجی پالیسیوں کے ناقد مگر عوامی سیاست سے نابلد

  ہم یا تو ہیرو بناتے ہیں یا زیرو، درمیان کا کوئی رتبہ ہم نے کسی کے لیے نہیں چھوڑا۔ معقولاتی تجزیے سے تطہیر، تعصب یا تفاخر تو پیدا کیا جا سکتا ہے مگر ایسے میں حقائق کہیں کھو سے جاتے ہیں۔ شخصیات کے متعلق لکھتے ہوئے تو اکثر سکہ بند لکھاری بھی غچہ کھا جاتے ہیں۔

ائیر مارشل (ر)اصغرخان پاکستان ائیرفورس کے پانچویں  سربراہ تھے کہ یہ حسین شہید سہروردی کی جمہوری حکومت  ہی تھی جب پاکستان ائیرفورس کو قیام پاکستان کے  تقریبا دس سال بعد پہلا پاکستانی سربراہ ملا اور 27 مئی 1957 کو صرف 36 سال اور چار مہینے کی عمر میں وہ  ائیر چیف بن گئے۔پاکستانی فوج کے پہلےپاکستانی سربراہ کا تعین تو وسط1949 ہی میں ہو گیا تھا کہ اگر جنرل افتخار31 دسمبر1949 کو فضائی حادثہ میں جان بحق نہ ہوتے تو جنرل ایوب 1950 میں پہلے آرمی چیف نہ ہوتے۔پاکستان نیوی کےپہلے پاکستانی کمانڈران چیف(اس وقت نیوی کا ہیڈ کمانڈر ان چیف کہلاتا تھا) جنوری 1953 میں ایڈمرل جاجی محمد صدیق  چوہدری بنے کہ ائیرفورس کی باری اتنی دیر سے کیوں آئی اس بارے راوی خاموش ہے۔
1921 کے سال کشمیر میں پیدا ہونے والے اصغر خان رائل انڈین  ملٹری کالج سے پڑھنے کے بعد دسمبر1940 میں انڈین ائیرفورس میں بھرتی ہوئے جسے 1932 میں بنایا گیا تھا۔دوسری جنگ عظیم میں کارکردگی کی وجہ سے اس  کے نام میں رائل کا اصافہ کر دیا گیا تھا۔1945 میں اصغر خان  برطانیہ بھیجے گئے جہاں انھوں نے رائل ائیرفورس سٹاف کالج، جائنٹ سروس ڈیفنس کالج اور امپیریل ڈیفنس کالج سے ملٹری ایڈمنسٹریشن اور جائنٹ سروسز میں تعلیم حاصل کی۔وہ اس کمیٹی میں شامل رہے جس نے ڈیفنس سے متعلق اثاثہ جات دو نومولود مملکتوں  میں منقسم کرنے تھے۔
1947 میں پاکستان بننے کے بعد اصغر خان ونگ کمانڈر بنائے گئے کہ وہ پشاور کے نزدیک رسالپور بنائی گئی پاکستان ائیرفورس اکیڈیمی کے پہلے کمانڈنٹ تھے۔1947 سے اپنی رٹائرمنٹ 1965 تک اٹھارہ سال میں انھوں نے پاکستان ائیرفورس کو اک ایسا باوقار ادارہ بنایا جس کے معترف   اپنے اور بیگانے سب۔ تاہم انھوں نے یو-2 اور بڈابیر کا ذکر کبھی نہیں کیا۔جب وہ اگست1965 میں رٹائرمنٹ لے رہے تھے تو آپریشن  جبرالٹرشروع ہو چکا تھا کہ کشمیر کے پہلےصدر کے ایچ خورشید کی طرح ائیرمارشل بھی  سمجھتے تھے کہ کشمیر کے مسلہ کا حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ مجھے آپریشن جبرالٹر کی وجہ سے پاک بھارت جنگ کا خدشہ تھا اور انھوں نے 3 ستمبر کو جنرل ایوب کو اس سے آگاہ کردیا تھا۔ایوب نے انہیں کہا کہ دفتر خارجہ سمجھتا ہے کہ بھارت حملہ نہیں کرے گا۔ایک فوجی دور حکومت میں دفتر خارجہ یا متعلقہ وزیر کی اہمیت کتنی تھی یا پھر ایوب خان1962 کی چین بھارت جنگ میں کشمیر حاصل کرنے کے نادر موقع کو امریکی دبائو میں گنوا چکنے کا داغ اتارنا چاہتے تھے ؟۔ویسے بھی جنوری1965 میں مادر ملت فاطمہ جناح  سےصدارتی انتخاب جیتنے کے باوجود انہیں اپنی خود ساختہ مقبولیت کا بخوبی اندازہ ہو چکاتھا کہ وہ اسے بچانا چاہتے تھے۔مگر اصغر خان اس کا الزام ذولفقار علی بھٹو پر لگاتے رہے کہ ابھی بھٹو عوامی سیاست میں بھی نہیں آیا تھا۔
ایوب و بھٹوپر پاکستان کو 1965 کی جنگ میں  جھونکنے کا الزام لگانے والے ائیرمارشل کو جنرل ایوب نےرٹائرمنٹ کے بعد پی آئی اے کا سربراہ بنایا کہ 1955 میں بنائے جانے والے اس ادارے کے پہلے سربراہ ظفر الاحسن تھے مگر 1959 میں ائیرمارشل نور خان اور پھر 1965 سے 1968 تک اصغر خان اس کے مینجنگ ڈائریکٹر رہے۔
ائیرمارشل اصغر خان اب سیاست کی طرف مائل ہوئے اور1970 کے انتخابات سے قبل پاکستان جسٹس پارٹی سے اپنی سیاست کا آغاز کیا کہ جس میں ان کے ساتھی بابائے جمہوریت نوبزادہ نصراللہ تھے۔یہ وہی وقت ہے جب پاکستان کی سیاست میں ذوالفقار علی بھٹو کی آمد آمد تھی اور وہ لاہور میں اپنی پارٹی کی بنیاد رکھنے کے بعد بائیں بازو کے بہت سے دانشوروں و کارکنوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے تھے۔ایک سینئر دوست کا بتانا ہے کہ جسٹس پارٹی نے بھی بہت کم مدت میں بہت سے لوگوں کو متوجہ کر لیا تھا ۔مگر انتخابات سے پہلے ہی اصغر خان کیوں تنہا اڑان کی طرف مائل ہوئے اور نوابزادہ کو چھوڑ  دیا اس راز سے بھی انھوں نے کبھی پردہ نہ اٹھایا۔اس دوست کا شمار جسٹس پارٹی کے ان کارکنوں میں تھا جنھوں نے پارٹی ٹوٹنے کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تھی۔
پاکستان ٹوٹنے کا الزام تو وہ جنرل یحی پر دھرتے ہیں مگر جبرالٹر کی طرح یہاں بھی وہ بھٹو ہی کو مجرم گردانتے ہیں۔16 دسمبر1971 کو پاکستان ٹوٹ گیا کہ اقتدارمغربی پاکستان میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتنے والے بھٹو کے حوالے کیا جائے۔حالات انتہائی کشیدہ تھے کہ بھٹو کو اقوام متحدہ سے ملک واپس آنے کا کہا گیا۔18 دسمبر کو اصغر خان اس ٹرانسفر آف پاور کے خلاف لیاقت باغ میں جلسہ کرنا چاہتے تھےمگر خواجہ سلیم اور پنڈی کے جیالوں نے ایسا نہ ہونے دیا۔
بھٹودور میں وہ پہلی عوامی منتخب حکومت  کے خلاف سرگرم رہے کہ ان کی جماعت تحریک استقلال  قومی تحویل میں لی گئی صنعتوں کے مالکوں کو متوجہ کر رہی تھی کہ میاں نوازشریف بھی ان کی پارٹی میں  کچھ دیررہے ۔وہ ان مشہور زمانہ نو ستاروں کے قومی اتحاد میں شامل تھے جس میں مولانا مودودی، مولانا مفتی محمود،مولانا شاہ احمد نورانی، خان عبدالولی خان ،نوابزادہ نصراللہ،سردار عبدالقیوم خان جیسے متضاد خیال رہنما بھٹو مخالفت میں یکجان تھے۔اس تحریک نے بھٹو حکومت کو تو ختم کر دیا مگر اقتدار قومی اتحاد کی بجائے کٹے ہوئے پھل کی طرح ضیا الحق کی جھولی میں آن گرا جس کے ساتھ پی این اے کی کچھ جماعتیں پہلے سے رابطے میں تھیں۔
بھٹو کی پھانسی کے بعد ضیا آمریت سے نبرد آزما ہونے کے لیے تحریک بحالی جمہوریت بنی تو اصغر خان اور نوابزادہ نصراللہ سمیت بہت سے بھٹو مخالف اس میں شامل ہوئے۔اکتوبر 1979 سےاکتوبر 1984 تک انہیں ان کے ایبٹ آباد والے گھر میں ضیا شاہی نے نظر بند رکھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انہیں ضمیر کا قیدی قرار دیا۔اس دوران بائیں بازو کا ایک گروپ طفیل عباس کی قیادت میں ان کی پارٹی میں شامل ہوا کہ طفیل عباس سے ان کے مراسم پی آئی اے کے زمانے سے تھے جو پی آئی اےکی مزدور یونین کے مختار کل اور خان صاحب اس ادارے کے سربراہ تھے۔مگر وہ بھٹو کی طرح عوامی پارٹی کبھی نہ بنا سکے۔
جب ضیا نے 1985 میں غیر جماعتی الیکشن کروائے تو پی پی پی سمیت ایم آرڈی کی تمام پارٹیوں نے اس کا بائیکاٹ کیا۔ایم آرڈی نے ضیا آمریت کے خلاف بڑا مورچہ لگایا کہ 10اپریل 1986 کو جب لاکھو ں کے مجمع نے بے نظیر بھٹو کا لاہور میں فقید المثال استقبال کیا تو ایم آرڈی کی بڑی لیڈر قرار پائیں۔
یہی وہ موقعہ تھا جب اس تحریک کو اگے بڑھاتے ہوئے سیاسی اتحاد میں بدلا جا سکتا تھا مگر ایسا نہ ہو سکا کہ ایم آرڈی کی چھوٹی پارٹیاں بشمول تحریک استقلال یہ سمجھتے تھے کہ عوامی مقبولیت میں وہ پی پی پی  کے برابر نہیں تو کم بھی نہیں۔جونیجو حکومت ٹوٹنے اور ضیا الحق کے مرنے کے بعد جب انتخابی مورچہ لگا توں ولی خان، غوث بخش بزنجو، اصغر خان اور بے نظیر بھٹو کی پارٹیاں الگ الگ اپنے طور پر الیکشن لڑیں جبکہ سٹیبلشمنٹ کی ایما پر بنائے اتحاد آئی جے آئی نے نواز شریف کی قیادت میں حصہ لیا۔اصغر خان اپنی سیٹ بھی نہ جیت سکے جبکہ پی پی پی نے بس اتنی سیٹیں لیں کہ وہ  حکومت بنا سکیں۔
بے نظیر بھٹو کی پہلی حکومت ٹوٹنے کے بعد ہونے والے انتخابات میں اصغر خان نے پی پی پی کے ساتھ اتحاد بنایا اور وہ نواز شریف کے خلاف الیکشن لڑےکہ حلقہ تھا 95۔مجھے یاد ہے کہ اصغر خان کو بہت پذیرائی ملی مگر اپنی انتخابی تقاریر میں وہ بھٹو پر تنقید سے خود کو مبرا نہ کر سکے۔ایک بڑی کارنر میٹنگ میں تو کارکنوں نے ان کی تقریر ہی روک دی۔کجھ لوگ اسے ان کی ایمانداری یا صاف گوئی یا ضد کہ سکتے ہیں مگر  پھرانہیں پی پی پی کا اتحادی بن کر الیکشن نہیں لڑنا چاپیے تھا۔
1990 کے بعد وہ کتابیں لکھتے رہے کہ مشرف آمریت میں ان کے بیٹے کو وزارت دی گئی تو وہ بھی  روشن خیال جدیدیت کے واہمے کا شکار ہوئے۔2002 کے انتخابات سے قبل عمر اصغر خان نے وزارت سے مستعفی ہو کر بہت سی این جی اوز اور ترقی پسندوں کے ہمراہ پارٹی بنائی تو اسے والد کی آشیرآباد تھی۔ مگر یہ بیل بھی منڈھے نہ چڑھی کہ عمر کی اچانک مگر پرسرار موت نے ائیرمارشل کو شل کردیا۔آخری سالوں میں انھوں نے اپنی بچی کچھی پارٹی کو عمران خان کی جھولی میں ڈال دیا۔
بطور منتظم انھوں نے پاکستان ائیرفورس کو ایک لاجواب بنیاد مہیا کی کہ یہ تمغہ تادیر دمکتا رہے گا۔انھوں نے آئی جے آئی  کے لیڈروں میں  ریاستی ادارے کی طرف سےرقمیں بانٹنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور ڈٹے رہے حلانکہ یہ  اپنی نوعیت کا واحد واقعہ نہیں تھا مگر اس نے بہت سے بند ذہنوں کو جھنجوڑ ڈالا۔1901 میں وائس رائے ہندلارڈ کرزن نے اک جدیدجاسوسی  کا بندوبست بنانے کا حکم جاری کیا تھا جو بقول پیٹرک فرنچ 1911 تک حجام کی دکانوں تک اس بندوبست کو مکمل کرتے ہوئے رپورٹ کر دیا گیا تھا کہ قبل اور بعداز تقسیم کی سیاست میں اس کا اثر کلیدی۔پاکستانی  سیاست میں انتخابی دھاندلیوں کا پہلا الزام مارچ 1951 میں پنجاب کے انتخابات میں لگا تھا جس میں آئی سی ایس افسران اور خفیہ اداروں کی مداخلتوں کی طرف اشارے کرتے ہوئے اخبارات نے جھرلو کی سرخیاں لگائیں تھیں۔یہی نہیں بلکہ انتخابات سے ایک دن قبل اک سازش کا انکشاف کرتے ہوئے کیمونسٹ پارٹی کے پنجابی کامریڈوں بشمول انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو گرفتار کیا گیا تھا کہ غداری ، کرپشن اور دباو کا ''گھما'' بہت عرصہ  سےسیاسی مداخلتوں کا جزولاینفک۔آئی جے آئی  کا کیس اسی سلسلہ کا حصہ تاہم اصغر خان اس کے ذریعے جس بندوبست کو للکارتے رہے اس کے کل پرزے آج ہر سرکاری و غیر سرکاری ادارے بشمول میڈیا میں جڑیں رکھتے ہیں۔1996 میں ائیرمارشل نے یہ کیس دائر کیا تھا کہ 1999 میں فیصلہ محفوظ کر دیا گیا۔12 سال بعد جب بظاہر عدالتیں آزاد ہو چکی تھیں تو بڑے دھوم دھڑکے سے اس کیس کو دوبارہ کھول دیا گیا کہ 2012 میں اک تاریخی فیصلے میں عدالت نے  کسی کو خود طلب کرنے سے اجتناب ہی کیا۔جنرل حمید گل اور جنرل مرزا اسلم بیگ تو کھلے عام  اس بارے ایک سے زیادہ بار اقرار کر چکے تھے مگر ان کو بھی عدالت طلب نہ کر سکی۔اس کیس کو کسی ایک جماعت یا ادارے کی نظر سے دیکھنے کا رجحان تو بہت حلقوں کو سوٹ کرتا ہے مگر مسلہ اس قدر سادہ نہیں جیسے میڈیا میں پیش کیا جاتا ہے۔جب پتہ چل جائے کہ حمام میں سب برہنہ ہی ہیں تو مٹی پاو پالیسی کو قومی مفاد میں چلایا جاتا ہے۔
انھوں نے ببانگ دہل  کہا کہ انڈیا پاکستان کو ختم نہیں کرنا چاہتا اور 1948 کی کشمیر جنگ سے کارگل تک تمام جنگیں پاکستان نے شروع کیں۔یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہا کہ فوج کا بجٹ کم کیے بغیر صحت، تعلیم وغیرہ پر رقم نہیں لگ سکتی۔مگر ان کی حب الوطنی مشکوک نہ ٹہری۔یہ بھی اصغر خان ہی تھے جنھوں نے بتایا کہ اگر1948 کے کشمیر جہاد میں  خان قیوم خان کے بھیجے جہادی لشکر لوٹ مار نہ کرتے تو وہ بھارتیوں سے پہلے سری نگر ائیرپورٹ پر آسانی سے قبضہ کر سکتے تھے۔ان کی کہی اور لکھی باتوں پر بحث تو ہو سکتی ہے مگر  جس جرات سے انھوں نے یہ سب باتیں  کیں اسے ضد یا صاف گوئی کہیں تب بھی اس کی بازگشت تادیر مورخین کو ستاتی رہے گی۔بطور سپاہی وہ ائیرفورس ہی نہیں بلکہ فوج، نیوی اور تمام سیکورٹی اداروں کے لیے روشن مثال رہیں گےاور بطور دانشور مورخ انہیں بھول نہیں سکتا۔
   


Tuesday, January 2, 2018

Genesis of misleading religious narrative & Pakistan, What went Wrong (listen & read)




Genesis of misleading religious narrative & Pakistan, What went Wrong (listen & read)

link of the News
http://www.wichaar.com/news/127/ARTICLE/33787/2018-01-02.html

ہر جمعرات نوں چار توں چھ وجے ریڈیو مست ایف ایم103تے چلن والے ہفتہ روزہ پروگرام لوک لہر وچ92سالہ کامریڈ عبدالرؤف ملک انہاں کیمونسٹاں وچ رلتی نیں جو تحریک پاکستان وچ کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی) دے فیصلیاں پاروں رلتی رہے، جلسیاں، جلوساں وچ جاندے رہے اتے نظریہ پاکستان ٹرسٹ ولوں انہاں نوں کجھ سال پہلے ایوارڈ وی دتا گیا۔انہاں اپنے پرانے یار اتے پاکستان سوشلسٹ پارٹی وچ سی آر اسلم نال رہن والے راجہ ولائیت دے نال لوک لہر ریڈیو پروگرام وچ رلت کیتی۔پاکستان بنن بعدوں کنج جناح تے اقبال دی گلاں نوں توڑیا مڑوڑیا گیا اتے مذہبی قوم پرستیاں دا بیانیہ بنایا گیا اوس دی کہانی ملک ہوراں سنائی۔



Watch the video Clip of Radio Show
https://www.facebook.com/aamirr/videos/10155508475129032/



Recording of Complete Radio Show
https://vocaroo.com/i/s0mPss5YsCet

Some more links about Rauf Malik
https://punjabpunch.blogspot.com/2016/10/abdul-rauf-malik-becomes-ninety.html

Extracts of the book
Part 5
http://www.wichaar.com/news/127/ARTICLE/33321/2017-07-17.html

Part 4
http://www.wichaar.com/news/127/ARTICLE/33237/2017-06-29.html

Part 1 to 3 , Publisher link, book information
http://www.wichaar.com/news/127/ARTICLE/33183/2017-06-18.html

Reviews

NON-FICTION: FOR THE LOVE OF THE HAMMER AND SICKLE by I A Rahman


سرخ سیاست۔۔۔۔ اور راوی ہیں عبدالرؤف ملک

Followers of Zia's language Policy & literature festivals ضیاالحق دے لسانی سجن اتے ادبی کانفرنساں

  Followers of Zia's language Policy & literature festivals It was dictator Zia ul Hoq who not only played sectarian card but also d...