بھٹو کی پھانسی کے دو ماہ بعد لکھا یہ اداریہ مشہور رسالہ دھنک میں سرور سکھیرا کی تحریر ہے جس کی اشاعت مئی جون 1979 کے پرچے میں ہوئی۔جو کمر پر ہاتھ رکھ کر وراثتی سیاست کامحبوب سلطانی طعنہ دیتے ہیں وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ ریاست کی چیرہ دستیاں تھیں جس نے بے نظیر کو باپ کے عدالتی قتل کے بعد سیاسی وارث بنایا۔ آج مریم بھی باپ کی سیاسی وارث بن گئی ہے کہ اس میں بھی بڑا ہاتھ سٹیبلشمنٹ ہی کا ہے۔ 27 دسمبر 2018
قائد عوام ذولفقار علی بھٹو کو ضیائی عدالت نے 4 اپریل 1979 کو پھانسی دی تو جون 21 کو ان کی بیٹی بے نظیر بھٹو کی 26ویں سالگرہ تھی۔باپ کے چہلم کے بعد آئی اس سالگرہ پر سرور سکھیرا کے رسالے دھنک نے بی بی بے نظیر کو اس کالی رات میں عوامی کی آخری امید کہتے ہوئے اک یادگار اداریہ لکھا جو
آج کے دن کی مناسبت سے آپ بھی پڑھئیے۔۔۔
تم دخترپاکستان ہوں کہ اس مٹی سے گہرا رشتہ ہے تم لیڈر ہو کہ لوگوں کے دل تمہارے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
تم ملک کی عظیم ترین قوت ہو کہ کروڑوں بازو ،ہاتھ تمہارے لئے اٹھتے ہیں ۔تم ذہین ہو کے اعلی تعلیمی اداروں کے علاوہ پچھلے دو سال کے تجربات کی درسگاہ نے تمہیں بہت کچھ سکھایا ہے ۔
تم
ثابت قدم ہوں کے تمہیں دیکھ کر خوف سے سورماوں کے قدم لڑکھڑا رہے ہیں۔تم جرائت مند اور بہادر
ہو کہ یہ تمہارا ورثہ ہے۔ ہاں اس کا غم کسے
نہیں ۔۔۔وہ ہمارا بھی باپ تھا ۔۔۔۔ اوروں کے بھی اور باپ ہیں۔۔۔ ہیں ان شاء اللہ
ان کو بھی ان کا غم لاحق ہو کر رہے گا۔ یہ اگر تمہارا ارادہ ہے تو پھر ہمارا بھی
وعدہ ہے ۔۔۔لیکن اے ہماری عظیم بہن۔۔۔ اس کے بعد۔۔۔۔ اس کے بعد ؟ اس کے بعد ہم تمہیں ایک اور روپ میں بھی دیکھنا
چاہتے ہیں، ایک مسیحا کے روپ میں۔۔۔۔ یہ قوم بیمار ہوچکی ہے یہ ملک لاغرو لاچار کر دیا گیا ہے اور اس کی مٹی کو
گھن چاٹ رہا ہے۔دھرتی ماں کا دوا داروکرنا ہوگا۔۔۔ تاکہ اس کی گود میں پڑے بچے
ہمیشہ بلبلاتے نہ رہیں ۔ہمارے ہاتھ دعاؤں کے لئے یا روٹی کے لئے سدانہ پھیلتے رہیں۔
کبھی ہم بھی دعا کریں تو شکرانے کی ہو، کبھی
ہم بھی روٹی کی بات کریں تو کسی بھوکے کو کھانا کھلانے کی ہو ۔ اللہ تمہیں اپنی
امان میں رکھے۔
Asia Times article at 11th anniversary of BB
BB’s reconciliation with her main political rival #NawazSharif and then her signing the #charterofdemocracy with his Pakistan #MuslimLeague (Nawaz) meant that she was looking for an entirely independent #democracy free of the possession of #invisibleforces. Perhaps she along with Sharif played a crucial role in ending the polarization in politics, which unfortunately has been brought back with the help of Imran Khan.
No comments:
Post a Comment