Friday, May 22, 2015

Struggling Democracies: Courts & the first democratic transition in Pakistan

Struggling Democracies

 Courts & the first democratic transition in Pakistan

Judicial Commission will listen all and it takes time yet the case of 18th and 21st amendment is a test case for Judges. 17 member bench is listening the case and it may set the future agenda. Last two days proceedings as reported in media have interesting remarks. The story of objective resolution is under fire and court is ready to unfold it. Since 1985 Objective resolution is part of the constitution yet in 1973 original document it was in preamble. Zia did it as it was part of 8th amendment.  Interestingly, due to Black & White politics our intellectuals & media supermen failed to unfold many hidden sides of O.R politics. Some of them even support unrealistic stand of Congress Party Pakistan (First opposition party in constituent assembly which had not a single elected Muslim member). Many of us do not know the important role played by the First finance Minister Ghulam Muhammad. Below the belt role of Altaf Hussein, a major power broker and Editor Dawn is also important to unfold things.  In spite of all odds O.R remained in preamble due to a compromised formula.  Out of 75 members of constituent assembly only 31 members (more than 60% members remained aloof) attended that historical session. No one inquired about it? It was due to compromised formula. Since approval of Objective Resolution some forces have an unfinished agenda against the elected tier. The agenda suits not only to Non-elected elite in Pakistan but also used many times by international power brokers.  Supremacy of the parliament remains there as core issue since 1949 in Pakistani politics. During these times people witnessed three constitutions; one by a dictator (General Ayub Khan) and two by National Assemblies (1956 & 1973). Unlike 1956 & 1962 the 1973 constitution was a consensus document as all political parties endorsed it. In all the three constitutions Objective resolution remained in the Preamble.  Liaqat ali Khan, Sir Zafrullah, Mollana Shabbier Usmani, Mollana Maudoodi, Abdur Rab nishtar, Kh Nazimudin, Ch Muhammad Ali, Fazul ur Rahman , Umar Hayat Malik, Ch Nazier and Moulvi Tamizudin along with ICS officers wanted to use Objective Resolution in their favor but they failed to realized that Non-elected elite would use it against them too. Read and try to unlearn misleading history
The larger question remains in discussion is regarding future role of Courts. Can SC strke down an amendment in constitution? or court should return the ball in assembly for review as the case happened in Cess case regarding Gas tax. The debate of spirit of the constitution or basic structure of the constitution may mislead again yet Court can review an amendment so that constitution will remain free from contradictions. 


18ویں اور 21ترمیم کے حوالہ سے جاری یہ مقدمہ اپنی ہیئت، اہمیت اور تشکیل کے حوالہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 17 رکنی بینچ کے روبرو یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ کیا اسمبلی آئین کے بنیادی ڈھانچہ کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے؟ برطانوی نظام کی مثالیں تو ہمارے ہاں بہت دی جاتی ہیں مگر برطانوی پارلیمنٹ کی طاقت کے بارے اک تاریخی جملے کو بوجوہ یاد نہیں رکھا جاتا۔ اس جملہ کے مطابق ا گر برطانوی پارلیمنٹ ایک مرد کو عورت قرار دے دے تو اسے عورت ہی سمجھا جائے گا چاہے اس میں جسمانی تبدیلیاں رونما نہ ہوئی ہوں۔ اس جملہ کا لفظی مطلب ڈھونڈنے کی بجائے اگر اس کی روح پر غور کریں تو یہ پارلیمنٹ کی بے پناہ طاقت ہی کی طرف اشارہ ہے جو جمہوریت کی روح ہے۔ - 

کچھ سوال پہلے دن سے ہمارے ہاں واضح ہیں مگر ہم میں سے بہت سے ان حقائق کو یا تو بھول جانا چاہتے ہیں اور کچھ لاعلم بھی۔1948 میں امریکی ریڈیو کے نمائندے نے قائداعظم سے سوال کیا تھاکہ پاکستان کا آئین کیا ہوگا؟ اس کے جواب میں قائداعظم نے کہا کہ آئین بنانا آئین ساز اسمبلی کا کام ہے اور قانون کی رو سے وہی یہ کام کرے گی۔ قیام پاکستان کے ابتدائی دِنوں میں خان آف قلات یار محمد خان قائداعظم کی خصوصی دعوت پر ان کے گھر 22 دن تک رہے۔ اس دوران انہوں نے ایک دن قائداعظم سے کہا کہ’’ آپ خود پاکستان کا آئین بنا دیں اور یہاں اسلام نافذ کر دیں۔ میں نے بھی اپنی ریاست قلات میں 1944 سے اسلام نافذ کر دیا ہوا ہے۔‘‘یہ بات سن کر قائداعظم مسکرائے اور بولے، ’’پاکستان ایک وفاقی ملک ہے کوئی ریاست نہیں۔ آپ تو اپنی ریاست کے مختارِ کل ہیں مگر میں اک وفاقی مملکت کا سربراہ ہوں جسے ایک اسمبلی چلاتی ہے۔ آئین بنانا میرا کام نہیں بلکہ یہ کام اسمبلی ہی کو کرنا ہے۔‘‘ یہ باتیں خود خان آف قلات نے 1976 میں سید ذوالقرنین زیدی کو انٹرویو میں بتائیں۔ اس دَور میں خان آف قلات بلوچستان کے گورنر بھی تھے۔ ان کا یہ انٹرویو اسلام آباد کے سرکاری ادارے ’’ادارہ برائے تاریخ و ثقافت‘‘ نے کتابی شکل میں’’قائداعظم اور ان کے رفقاء‘‘ کے عنوان سے چھاپ رکھا ہے۔

دن رات یورپ کی مثالیں دینے والے کیا اس حقیقت سے بے خبر ہیں کہ یورپی ممالک بشمول برطانیہ میں جمہوریت کے لیے لڑی جانے والی جدوجہد میں بدعنوان، نو دولتیے اور قزاق بڑی تعداد میں شامل تھے۔ جس ملک میں 67سالوں میں پہلا جمہوری تسلسل ابھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں کوشاں ہو وہاں ’’آئیڈیل جمہوریت‘‘ کی بات کرنے کے پیچھے کون سی سیاست کارفرما ہے؟ اس بارے میں سب اچھی طرح جانتے ہیں۔ علامہ اقبال اور قائداعظم میں سے کسی ایک کا تعلق سول ملٹری بیوروکریسی سے نہیں تھا۔ 1973 کا متفقہ آئین سیاست دانوں نے دیا۔ مختلف ادوار میں آمریتوں کے خلاف بحالی جمہوریت کی جدوجہد سیاست دانوں ہی نے کی۔ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کی متفقہ منظوریاں بھی انہی ’’ناعاقبت اندیش ‘‘سیاست دانوں ہی کا کارنامہ ہے۔ اس سب کے باوجود آج بھی ملک پاکستان میں پارلیمنٹ کی تکریم بارے طرح طرح کے سوالات اٹھائے جاتے ہیں جو دال میں کالا کی چغلی کھارہا ہے۔ - 
See more at: http://humshehrionline.com/?p=11559#sthash.v1YJD0yv.dpuf

No comments:

Post a Comment

Followers of Zia's language Policy & literature festivals ضیاالحق دے لسانی سجن اتے ادبی کانفرنساں

  Followers of Zia's language Policy & literature festivals It was dictator Zia ul Hoq who not only played sectarian card but also d...